3
کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملحقہ اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر اور دیگر اضلاع میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔