6
پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل کا ذکر کیا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا۔انہوں نے گورننس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز کے شفاف استعمال اور احتساب کے نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی ضمانت دینی چاہیے تاکہ خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھا جا سکے۔