6
کراچی ( اباسین خبر)کراچی سے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیے گئے صحافی فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ سیشن جج شرقی نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں فرحان ملک کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ، کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے کیس میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ دونوں مقدمات میں ضمانت کی منظوری سے فرحان ملک کو بڑی قانونی راحت حاصل ہوئی ہے۔