غزہ کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور علاقائی مسائل پر جامع بات چیت
افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔دونوں راہنمائوں نے غزہ کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور علاقائی مسائل پر جامع بات چیت کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے حماس کی جہادی سرگرمیوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اتحاد اور استقامت کی تاکید کی۔ انہوں نے اسلامی اصولوں اور اقدار کے ساتھ وابستگی کو بنیاد قرار دیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے اسماعیل ھنیہ کو افغان قوم اور امارت اسلامیہ افغانستان کی طرف سے فلسطینی قوم کی مزاحمت اور موقف کی حمایت کا یقین دلایا۔اسماعیل ہنیہ نے فلسطین خصوصا غزہ کی تازہ صورت حال پر امارت اسلامیہ افغانستان اور افغان قوم کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے جارح اسرائیلی حکومت کے ساتھ حالیہ مذاکرات سے متعلق وزیر خارجہ کو معلومات دیں
افغان وزیر خارجہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا ٹیلی فونک رابطہ
51