7
لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائی کورٹ نے پانی کے ضیاع پر ہاسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسموگ کے تدارک کے لیے مثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیوں کے دفاتر سیل کیے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔عدالت نے مزید کہا کہ ایسی سوسائٹیوں پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے لاہور میں پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے نئی راہیں کھلیں گی اور سوسائٹیوں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہوگا۔