لاہور( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 344 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز تک پہنچ سکی۔نیپیئر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 50 رنز پر گریں، جب ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔اس موقع پر ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 199 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی، 345 رنز کا ہدف پاکستان کے لیے مشکل ثابت
12