کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے اکاونٹس کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا “سکیورٹی چیک اپ” فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اس فیچر کے تحت ایک نیا ڈیش بورڈ پیش کیا گیا ہے جس میں تمام سکیورٹی آپشنز ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔صارفین سیٹنگ اینڈ پرائیویسی کے آپشن میں جا کر “سکیورٹی اینڈ پرمیشن” کے تحت سکیورٹی چیک اپ استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اکاونٹس کو فون نمبر، ای میل، بائیو میٹرک ڈیٹا اور فیس لاک سے منسلک کر سکتے ہیں، اور ساتھ ہی اپنے پاس ورڈز بنانے اور ٹو فیکٹر اتھینٹیکیشن جیسے فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس نئے فیچر کی بدولت، ٹک ٹاک صارفین اب اپنے اکاونٹ کی سکیورٹی کو ایک ہی ڈیش بورڈ سے بہتر بنا سکیں گے، جب کہ اس سے قبل مختلف سکیورٹی فیچرز کو الگ الگ ڈیش بورڈز پر جا کر استعمال کرنا پڑتا تھا۔یہ نیا سکیورٹی فیچر ٹک ٹاک کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات میں تازہ ترین اضافہ ہے، جس سے پہلے پیرنٹنگ کنٹرولز میں بھی مزید بہتری لائی گئی تھی۔
صار فین کیلئے خو شخبری ،ٹک ٹاک نے اکاونٹ کی سکیورٹی کیلئے نیا فیچر متعارف کر دیا
1