اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے رواں برس ستمبر سے سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔راولپنڈی میں یونیسیف کے زیر اہتمام ہونے والی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے یونیسیف حکام نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں سروائیکل کینسر سے متاثرہ ساتواں ملک ہے۔ اس مہم کے دوران 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین دی جائے گی، اور سال 2030 تک 90 فیصد بچیوں کو اس ویکسین کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔یونیسیف حکام کا کہنا تھا کہ سروائیکل کینسر زیادہ تر بچیوں کو متاثر کرتا ہے، خاص طور پر 35 سے 40 سال کی عمر کی خواتین اس کا شکار ہوتی ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سروائیکل کینسر اب قابل علاج مرض بن چکا ہے اور حکومت پاکستان کے پاس اس کی ویکسین دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب بھر میں خواتین کے لیے ویل ویمن کلینک قائم کیے گئے ہیں تاکہ ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔
یونیسیف کا پاکستان میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے مہم کا آغاز کرنے کا اعلان
3