کراچی( اباسین خبر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد مصطفی عامر (مرحوم) کا منشیات کیس ختم کر دیا گیا۔منشیات کیس میں ایس ایچ او اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات پیش کیں، جن میں مصطفی عامر کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامر عرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے، جس کے بعد عدالت نے مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا۔مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں، جن کے خلاف عدالت نے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ مصطفی عامر کے خلاف 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے اور اس کے بعد 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصطفی عامر کا منشیات کیس ختم کر دیا، اشتہاری ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
3