پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کو دو خطوط بھیجے، تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ہائیکورٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پہلے خط پر ہائیکورٹ نے جواب دیا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں آیا تھا، اور دوسرے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں ملا۔شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ صوبائی حکومت ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار کر رہی ہے تاکہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے جواب کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔
کے پی حکومت نے 9 مئی کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے ہائی کورٹ کو یادہانی خط ارسال کردیا
7