کولمبیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے کولمبیا کے برساتی جنگلات میں بچھو کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے، جو زہر کو چھڑکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس نئی قسم کو Tityus acaellus کا نام دیا گیا ہے، اور یہ بچھو ایک فٹ سے زیادہ کے فاصلے تک زہر پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کسی قریب آنے والے جانور کی آنکھوں پر حملہ کرنے کے لیے کافی ہے۔تحقیق کے مصنف لیو لیبریو کا خیال ہے کہ زہر کے یوں خارج ہونے کا طریقہ بچھو میں شکاری کو نقصان پہنچانے کے لیے وقت کے ساتھ تیار ہوا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی دریافت ہوا کہ یہ بچھو زہر پھینکنے کے لیے دو مختلف طریقے استعمال کرتا ہے، جن میں سے ایک کوبرا کی طرح زہر پھینکنا اور دوسرا دم سے زہر چھڑکنا ہے۔اب تک دریافت ہونے والی بچھو کی 2500 اقسام میں صرف دو اقسام ایسی ہیں جو زہر چھڑکتی ہیں، جن میں سے ایک شمالی امریکا میں اور دوسری افریقا میں پائی جاتی ہے۔ یہ نئی دریافت بچھو کی اقسام کی متنوعیت اور ان کے شکاریوں سے بچا کے طریقوں کو سمجھنے کے حوالے سے اہم قدم ہے۔
ایک فٹ سے زیادہ کے فاصلے تک زہر پھینکنے کی صلاحیت رکھنے والے بچھو کی نئی قسم دریافت
7