اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر بات چیت کی گئی، جو کہ مثبت رہی۔ مزید مذاکرات آن لائن جاری رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، اور اس بات چیت میں کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا،آئی ایم ایف کے اعلا میہ سے ایوان اقتدار کے حلقے خو ش
7