اسلام آباد( اباسین خبر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔یہ نیا نظام 17 مارچ 2025 سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس جدید نظام کے ذریعے عدالتی عمل مزید آسان اور شفاف ہو گا، جس سے شہریوں کو کیسز کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا بھی آسان ہو گا۔ای فائلنگ کی بدولت نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ عدالتوں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی، اور یہ نظام عدالتی اصلاحات کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو گا۔
مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی،سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف
2