اسلام آباد( اباسین خبر)وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر اوقات جانے انجانے میں مواد شیئر ہو جاتا ہے جو بعد میں مشکلات کا سبب بنتا ہے۔سردار یوسف نے ختمِ نبوت کے حوالے سے کہا کہ جو شخص اس پر یقین نہیں رکھتا، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اور اس پر کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں۔وزیرِ مذہبی امور نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے، اور مذہب کے معاملے پر کسی قسم کا جبر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جہاں اقلیتوں کا احترام کیا جائے، وہاں اکثریت کا بھی احترام کرنا ضروری ہے۔سردار یوسف نے توہینِ صحابہ و اہلِ بیت بل کے بارے میں بتایا کہ یہ بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا تھا، مگر یہ ابھی تک عملی طور پر کہاں اور کس پوزیشن پر ہے، اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔ اگر یہ بل واپس آتا ہے تو مشترکہ اجلاس سے ہی منظور ہو گا۔
وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا سوشل میڈیا پرمذہبی معاملات پر احتیاط برتنے کا مشورہ
1