2
کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی نے اپنی بیٹی فرال کی شادی کے حوالے سے داماد تلاش کرنے کی حکمت عملی بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکے کا انتخاب کرنے سے پہلے، وہ خود اس کے گھر جا کر اس کے دوستوں سے ملیں گی اور اس کے ساتھ وقت گزار کر اس کے رہن سہن اور دوسروں کے ساتھ رویے کا مشاہدہ کریں گی۔ فضا علی نے خصوصی طور پر لڑکے کے عورتوں کے ساتھ رویے اور بد زبانی کو جانچنے کی بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ محسوس کریں گی کہ لڑکا ان کی بیٹی کے لیے موزوں ہے تو ہی شادی کی رضا مندی ظاہر کریں گی۔