1
کراچی ( کامرس ڈیسک)ریجنل ٹیکس آفس نے 4 ارب 20 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کو گرفتار کر لیا۔ چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد کے مطابق، ملزم کے خلاف آر ٹی او ون میں ایک ارب 90 کروڑ روپے اور لارج ٹیکس آفس میں 2 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے سیلز ٹیکس فراڈ کے الگ الگ مقدمات درج ہیں۔ بلال امام گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔ گرفتار کرنے کے بعد ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔