3
رحیم یار خان( ایجو کیشن ڈیسک)گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو میوزیکل نائٹ کے بعد ہائر ایجوکیشن کی جانب سے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں 27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں طالبات اور پروفیسرز کی رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہائر ایجوکیشن نے فوری ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے دونوں افسران کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔