کراچی( اباسین خبر)کراچی کا جام صادق پل ترقیاتی کاموں کے باعث دن 2 بجے تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی تفصیل جاری کی ہے۔ کورنگی، اختر کالونی، اور انڈسٹریل ایریا سے آنے والی ٹریفک کو مختلف متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو گودام چورنگی سے فیض محمد روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ، ڈیفنس سے ایئرپورٹ جانے والے مسافر کورنگی روڈ، کالا پل، اور ایف ٹی سی فلائی اوور کا راستہ استعمال کریں گے۔ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ جام صادق پل 17 مارچ تک صبح 7 سے 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
جام صادق پل 17 مارچ تک ترقیاتی کام کی وجہ سے بند، ٹریفک کو متبادل راستوں کی ہدایات
1