3
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) کے مطابق 2024 میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے، جو کہ گلیشیئرز کے پگھلنے اور بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے ہوا۔ناسا نے کہا کہ 2024 تاریخ کا گرم ترین سال رہا اور اس اضافی گرمی نے گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار کو تیز کر دیا، جس کے نتیجے میں سمندر کی سطح میں 0.23 انچ کا اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ سائنسدانوں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ تھا۔ناسا کے مطابق، سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح تیز تر ہوتی جا رہی ہے اور اس میں موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی اہم کردار ہے۔ 1993 سے 2023 تک سمندر کی سطح میں تقریبا 4 انچ کا اضافہ ہوا تھا۔