2
کراچی( کامرس ڈیسک) صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز ہے، جس کے لئے کے الیکٹرک نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی ہے۔کے الیکٹرک نے یہ قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی ہے۔ اگر نیپرا اتھارٹی نے اس درخواست کو منظور کیا، تو کراچی کے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا اتھارٹی 20 مارچ کو اس درخواست پر سماعت کرے گی۔