کراچی( شو بز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین، جنہیں ایچ ایس وائے کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاکستان کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے کمر کس لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز “ڈیلی بوائز” میں نہ صرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں اپنے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔یاد رہے کہ ہالی ووڈ میں پاکستان کے متعدد فنکار کام کر چکے ہیں، مگر ایچ ایس وائے ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔”ڈیلی بوائز” سیریز کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس سیریز کے پہلے سیزن میں ایچ ایس وائے 8 ویں اور 9 ویں قسط میں نظر آئیں گے۔فیشن ڈیزائنر نے انہی 2 اقساط کے لیے مرکزی اداکاروں پورنا جگن ناتھن، ساگر شیخ اور زین صالح کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے ہیں۔حسن شہریار یاسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2021 میں ڈرامہ “پہلی سی محبت” سے کیا تھا اور اس کے بعد 2022 میں فلم “عشرت میڈ ان چائنا” کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا تھا۔
اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
2