مکہ مکرمہ( مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں قرآن پاک کے نسخوں کی 14 سو سالہ تاریخ کو انٹریکٹیو ویژول ڈسپلے کے ذریعے نمایاں کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔سی ای او ڈاکٹر فواز المعراج کے مطابق اس جدید ڈسپلے کا مقصد زائرین کو قرآن مجید اور اس کی تاریخ کے بارے میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر قرآن کریم چمڑے اور کھجور کے درختوں کے حصوں پر تحریر کیا جاتا تھا۔حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں جبلِ حرا کے نچلے حصے میں واقع یہ قرآن میوزیم قرآن کے بارے میں جاننے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے ایک عظیم تجربہ پیش کرتا ہے، جہاں لوگ اس مقدس کتاب کی عظمت اور عربی خطاطی کی خوبصورتی کو محسوس کر سکتے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں قرآن میوزیم کا انقلابی ویژول ڈسپلے، 14 سو سالہ تاریخ کو زندہ کر دیا
2