1
لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جہنم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔انہوں نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے بیگناہ مسافروں، معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنایا، جو بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اب نشان عبرت بن چکے ہیں۔