کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں گورنر سندھ کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل کی ٹکر سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ حادثہ سندھ اسمبلی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کی پروٹوکول گاڑی نے شہری کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔زخمی شہری کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے فورا بعد شہری کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت پر ڈاکٹروں کی نگرانی جاری ہے۔اطہر کے بھائی نے بتایا کہ وہ سحری کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ برنس روڈ جا رہے تھے کہ پولیس کی بے قابو موبائل نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ بھائی کے مطابق، اطہر کی حالت اب بھی خطرے میں ہے اور وہ شدید زخمی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم شہریوں کی جانب سے گورنر سندھ کے پروٹوکول کی گاڑیوں کی تیز رفتاری اور بے احتیاطی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ کے پروٹوکول کی پولیس موبائل کی ٹکر سے شہری زخمی، حالت تشویشناک
6