پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار کے وکیل ملک سلیمان ایڈووکیٹ کی استدعا پر فیصلہ سنایا۔وکیل نے دورانِ سماعت مقف اختیار کیا کہ ججز سنیارٹی متاثر ہونے اور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سنیارٹی لسٹ سے متعلق ضروری دستاویزات جمع کرائیں، مگر رجسٹرار آفس نے ان پر اعتراضات لگائے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ کاپی فراہم کی جائے تاکہ وہ اعتراضات دور کر سکیں۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور کرلی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے لیے وکیل کو مہلت دے دی۔ اس کے ساتھ ہی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر ججز کو چھوڑ کر جونیئر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا، جبکہ سینئر ججز کو نظر انداز کرنا عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اور ججز سنیارٹی متاثر ہونے کے خلاف درخواست پر وکیل کی استدعا منظور
10