نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق دو بچے خواتین کی ذہنی صحت کے لیے بہترین ثابت ہو سکتے ہیں۔ چین کی سوچا یونیورسٹی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے برطانیہ کی 55 ہزار سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ جن خواتین کے بچے تھے، ان میں بائی پولر ڈس آرڈر اور ڈپریشن کا خطرہ بیاولاد خواتین کے مقابلے میں 30 فیصد تک کم تھا۔تحقیقی تجزیے سے یہ بھی پتہ چلا کہ جب خواتین کے بچوں کی تعداد بڑھ کر دو تک پہنچی، تو ان کی ذہنی صحت میں بہتری آئی اور بیماریوں کے خلاف حفاظتی استعداد میں اضافہ ہوا۔ دو بچوں والی خواتین میں بائی پولر ڈس آرڈر اور شدید ڈپریشن کے خطرات میں کمی دیکھی گئی، جو ذہنی صحت کی بہتری کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بچوں کی تعداد میں اعتدال کا ذہنی سکون اور صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
خواتین کی ذہنی صحت کیلئے بچے دو ہی اچھے، نئی تحقیق کا حیرت انگیز انکشاف
8