کراچی ( کامرس ڈیسک)متحدہ عرب امارات کا المشرق بینک پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ سروسز شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ سٹیٹ بینک سے پائلٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کر لیا ہے۔سی ای او المشرق بینک، ہمایوں سجاد نے کہا کہ جنوری سے مارچ 2025 تک پہلے مرحلے میں سٹاف لیول پر پائلٹ سروسز شروع کر دی گئیں ہیں۔ یہ بینک پہلی بار ایس ایم ای ڈیجیٹل بینکنگ کا پلیٹ فارم متعارف کرائے گا۔ہمایوں سجاد نے مزید کہا کہ مارچ کے بعد باقاعدہ ڈیجیٹل بینکنگ نیٹ ورک آپریٹ کیا جائے گا، اور سسٹم سٹیٹ بینک اور نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا۔ نادرا کی بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکانٹس کھولے جا سکیں گے۔اس کے علاوہ، المشرق بینک صارفین کو کرنٹ اکانٹس، سیونگ اکانٹس اور اسلامک بینکنگ کی سہولت بھی فراہم کرے گا، اور پہلی بار بینک ٹو بینک الیکٹرانک نان کیش سسٹم کا آغاز ہوگا۔
المشرق بینک پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا آغاز، سٹیٹ بینک سے پائلٹ لائسنس حاصل
6