7
شام ( مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 524 تک پہنچ گئی ہے۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق، جمعرات سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں 213 سیکیورٹی اہلکار اور جنگجو بھی شامل ہیں۔ ساحلی ریجن میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز اور اتحادی گروپوں کے حملوں میں 311 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔