اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)قومی ادارہ صحت اسلام آباد (NIH) نے بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلا کے حوالے سے خطرات کا اظہار کیا ہے اور اس کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا ہے اور اس بار پنجاب، بلوچستان اور شمالی پاکستان میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا امکان ہے۔ایڈوائزری میں ڈینگی سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر بھی دی گئی ہیں، جن میں مچھر دانی، مچھر مار ریپلینٹ اور حفاظتی لباس پہننا شامل ہے۔ مزید یہ کہ پانی جمع ہونے سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے، لہذا اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ڈینگی کی علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد اور جلد پر نشانات آنا شامل ہیں۔ اگر پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے کم ہو جائیں تو اسپتال میں داخلہ ضروری ہوتا ہے۔ NIH نے اسپتالوں کو ڈینگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری کی سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے اور حکومت و اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے۔یاد رہے کہ 2024 میں پاکستان میں 28 ہزار 427 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنےکا خدشہ ہے: قومی ادارۂ صحت
5