4
پشاور( اباسین خبر)بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔