3
کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز اسپتالوں میں رپورٹ ہونے لگے ہیں۔ سول اسپتال کراچی کے ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق فروری میں بلی کے کاٹنے کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ بلی، گدھے اور بندر کے کاٹنے میں بھی ریبیز کا وائرس موجود ہو سکتا ہے، اس لیے ان جانوروں کے کاٹنے کے بعد فوری طور پر اینٹی ریبیز ویکسین لگوانا ضروری ہے تاکہ اس خطرناک وائرس سے بچا جا سکے۔