لاہور( اباسین خبر) پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل، ڈپٹی سیکرٹری فنانس رافعہ قیوم، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ کی رقم دوگنا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز صحافیوں کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں اور ان کی حکومت صحافی برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ صحافیوں کے لیے ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا پروسیس جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، جن میں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج کے لیے فنڈز شامل ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث باقی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی رقم 10 کروڑ کردی
4
پچھلی پوسٹ