4
کوئٹہ( اباسین خبر) فیروزآباد جامعہ آکا خیل کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا۔دھماکے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی، جس کے باعث میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فورا ہسپتال منتقل کر دیا، اور تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔