خضدار( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے ایس بی کے اساتذہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کا دھاوا بولنا اور اساتذہ کی گرفتاری ایک قابل مذمت عمل ہے۔نواب ثنا اللہ خان زہری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کر کے ان کے تمام مطالبات منظور کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ امیدواروں کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، لہذا حکومت کو اس فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں میں احساس محرومی کو بڑھاوا دیتے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ ایس بی کے اساتذہ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کو حل کرے۔ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی کا شکار ہے، یہاں روزگار کے مواقع کم ہیں اور ایس بی کے اساتذہ نے اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کیا ہے جو کہ ان کا جمہوری حق ہے۔نواب زہری نے کہا کہ پولیس کے ذریعے اساتذہ کو گرفتار کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایس بی کے اساتذہ کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنے اور انہیں تسلیم کرے، تاکہ تمام گرفتار افراد کو رہا کر کے بات چیت کا عمل شروع کیا جا سکے۔
ایس بی کے امیدواروں کو فوری رہا کر کے ان کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا جائے، نواب ثنااللہ زہری
3