لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے ٹکٹس مکمل طور پر بک نہیں سکے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اور اس میچ کے لیے ابھی بھی ٹکٹس دستیاب ہیں۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے 881 ٹکٹس جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس ابھی بھی خریدے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے 451 ٹکٹس ابھی بھی دستیاب ہیں۔دوسری جانب، عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے ٹکٹس سولڈ آٹ ہو چکے ہیں۔ اسی طرح سعید احمد، ماجد خان، انضمام الحق، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد اور وسیم اکرم گیلریز کے ٹکٹس بھی مکمل طور پر فروخت ہو چکے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج، ٹکٹس مکمل فروخت نہ ہو سکے
6