کراچی (اباسین خبر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سحر و افطار کے دوران گیس کی لوڈشیڈنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رمضان کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، مگر افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔مرتضی وہاب نے سوال اٹھایا کہ ان اوقات میں گیس کی سپلائی کو بہتر کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے سحر و افطار کے وقت گیس بند ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
یقین دہانی کرائی گئی تھی سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: مرتضیٰ وہاب
2