لاہور( ہیلتھ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے دوران بوٹی مافیا کو ایک بار پھر خبردار کر دیا۔ وزیر تعلیم نے ملوث افراد کو سخت سزاں کی دھمکی دی اور خود فالو اپ کرنے کا عندیہ دیا۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوٹی مافیا کو کنٹرول کرنا ان کا مشن ہے اور وہ کسی کو بھی کسی کے نمبرز چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اب کوئی بھی کسی طالب علم کا حق نہیں مار سکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سے کی جا رہی ہے اور اس مرتبہ پرائیویٹ سٹاف کو امتحانی عملے کی تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے علاوہ، پرائیویٹ امتحانی سنٹرز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی کر دی گئی ہے۔
میٹرک امتحانات، وزیر تعلیم کا بوٹی مافیا کو سخت سزاؤں کا عندیہ
2