اسلام آباد( اباسین خبر)پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے آئی ایم ایف ٹیم کی موجودگی کی وجہ سے سیکرٹری کی غیر حاضری کو جواز بنایا۔ تاہم، چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ یہ وضاحت قابل قبول نہیں ہے اور سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل کمیٹی اجلاس میں پیش ہونا ہوگا۔ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت اکنامک افیئرز دنیا کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات کا نمائندہ ادارہ ہے اور جو بجٹ اکنامک افیئرز ڈویژن پیش کر رہا ہے، اس طرح معاملات نہیں چلائے جا سکتے۔کمیٹی نے وزارت خزانہ کے آڈٹ پیراز پر مزید گفتگو کے لیے 18 مارچ کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے سوال کیا کہ اداروں میں بجٹ کے اندازے کیوں غلط ہوتے ہیں؟ آڈیٹر جنرل نے جواب دیا کہ ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اداروں میں بجٹ کی تیاری درست طریقے سے نہیں کی جاتی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت
2