2
کوئٹہ( ہیلتھ ڈیسک)بلوچستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق، کوئٹہ، چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ یہ نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔یہ تصدیق ایک اہم انتباہ ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔