لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری کے متعدد اداکار شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔ شو کے میزبان نے اداکارہ کے ساتھ ایک گیم کھیلا جس میں پوچھے گئے سوالات پر صرف سچ پر مبنی جواب دینا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ وہ کسی اداکارہ کے راز فاش نہیں کر سکتیں کیونکہ یہ ان کی عادت نہیں ہے، اور یہ بھی کہ تمام اداکارائیں مداحوں کے سامنے ہیں اور ان کے چہروں سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ کون کتنی قدرتی خوبصورتی رکھتی ہے۔ایمان علی نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی اور انہیں انجکشن سے بہت ڈر لگتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ قدرتی طور پر بہت پیاری ہیں اور ان کے ہونٹوں کو بوٹاکس کی ضرورت نہیں ہے۔پروپوزل سے متعلق سوال کے جواب میں ایمان علی نے بتایا کہ پاکستان انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں نے انہیں پروپوز کیا، مگر ان سب میں سے ایک اداکار نے بہت اصرار کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اس اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کی کچھ حرکتیں پسند نہیں آئیں اور وہ اداکار اب شادی کر چکے ہیں۔
کسی اداکارہ کے راز فاش نہیں کر سکتی،کئی اداکار پروپوز کر چکے ہیں : ایمان علی
2