غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی میں توسیع کے لیے کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل نے حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، لیکن حماس کے سینئر عہدیدار نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع کا خواہشمند نہیں ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ثالثوں سے رابطے میں ہے تاکہ معاہدے کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ ان کا امید ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا اور اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔
حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی
6
پچھلی پوسٹ