کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھا گیا، لیکن بعد میں مارکیٹ میں منفی رجحان آیا۔ 100 انڈیکس میں 287 پوائنٹس کی کمی آئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 497 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 265 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا تھا، لیکن آخرکار یہ منفی اختتام کے ساتھ بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 72 پیسے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج : انڈیکس میں 287 پوائنٹس کی کمی
7