4
کراچی( اباسین خبر)شہر قائد میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثہ شاہراہ فیصل پر فاران ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت شکیل حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور دونوں افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔