کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے، اور جو نوجوان اس کانووکیشن سے ڈگری حاصل کر رہے ہیں، ان کی محنت اور صلاحیتوں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اس مرحلے پر آپ لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ خالد مقبول نے کہا کہ جب بھی کانووکیشن میں شرکت کی، وہاں دیکھا کہ 60 فیصد طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں، جو کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے آئی ٹی کے شعبے میں بھی بات کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں صرف 5 گریجویٹس آئی ٹی کے شعبے سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس تعداد میں لاکھوں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو آئی ٹی تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہے، اور پاکستان کو اس شعبے میں مزید ترقی کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو نوجوانوں کی ضرور ت ہے: خالد مقبول صدیقی
2