2
لندن ( سپورٹس ڈیسک)ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک ہونے والے تیسرے نیشنز ہاکی کپ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، فرانس، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، ساتھ افریقا اور ویلز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 2026 میں ہونے والی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جو اس ایونٹ کی اہمیت کو بڑھاتا ہے۔