ر یا ض ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال کے پیش نظر 34 مزید طبی امدادی قافلے روانہ کیے ہیں۔ یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی زیر نگرانی جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹو پارٹنر ہے، امداد کی تقسیم کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ اس امدادی مہم کا مقصد غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی کمی کو پورا کرنا ہے، کیونکہ موجودہ بحران کی وجہ سے یہ مراکز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ انسانی ہمدردی کے تحت تعاون کیا ہے اور مختلف بحرانوں میں امداد فراہم کی ہے، جس سے اس کا انسانی فلاحی کردار اجاگر ہوتا ہے۔
سعودی عرب نے مزید 34 طبی امدادی قافلے غزہ روانہ کردیئے
2