کراچی ( کامرس ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور آج بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 2948 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا، اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن (پیر) فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ نئی قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے سے سرمایہ کاروں اور عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور یہ معاملہ مسلسل زیر بحث ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافہ تھم نہ سکا، آج مزید مہنگا ہوگیا
2