پشاور( اباسین خبر)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے بانء کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی بات مانتے ہوئے اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔قبل ازیں بانء پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی کو کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کرنے کے احکامات دیے تھے۔ پارٹی کے سینئر رہنماں نے وزیرِ اعلی کو بانء پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا، تاہم علی امین گنڈاپور نے ملاقات کر کے بانء پی ٹی آئی کو اپنے فیصلے پر آمادہ کر لیا۔سابق وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ساتھیوں کے خلاف بات کر کے پی ٹی آئی کے مقصد کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔تیمور جھگڑا نے بتایا کہ بانء پی ٹی آئی نے انہیں بلایا تھا مگر ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اور یہ کہ انہوں نے پہلی پی ٹی آئی حکومت میں انہیں دو بڑی وزارتیں دی تھیں۔خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اور اس پر میڈیا میں بات کرنا ضروری نہیں۔
کے پی کے حکومتی کا بینہ میں سابق وزراء کو شامل نہ کرنے کے فیصلے سے عمران خان متفق
2