کراچی (سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز پر پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابراعظم نمبر ون پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں، جب کہ بھارتی بلے باز شبمن گل نے بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔شبمن گل نے حالیہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی جس کی بدولت انہوں نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جب کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے محمد رضوان 15ویں نمبر پر ہیں، اور سلمان علی آغا نے سب سے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 24 درجے ترقی کر کے 48ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشانا نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بولر کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کامیابی انہیں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت حاصل ہوئی۔ راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں، اور بھارت کے کلدیپ یادیو چوتھے نمبر پر ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں مقابلہ جاری ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی بابراعظم کو بڑا جھٹکا، اہم اعزاز سے محروم
5