کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے آخرکار طویل انتظار کے بعد “ڈس لائیک بٹن” متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن مستقبل قریب میں یہ تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ابتدائی طور پر، یہ بٹن صرف کمنٹس تک محدود ہوگا، یعنی صارفین پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے، بلکہ صرف کمنٹس پر ہی ڈس لائیک کرنے کی سہولت ملے گی۔ لیکن مستقبل میں اس فیچر کو پوسٹس اور ویڈیوز تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔اس ڈس لائیک بٹن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ یعنی غیر متعلقہ صارفین ڈس لائیکس کی تعداد نہیں دیکھ پائیں گے، اور یہ تعداد صرف کمنٹ کرنے والے اور پوسٹ کے مالک کو نظر آئے گی۔ علاوہ ازیں، ڈس لائیک کرنے والے کا نام بھی ظاہر نہیں ہوگا۔انسٹاگرام کے سربراہ کے مطابق، یہ فیچر صارفین کو اس بات کا پیغام دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو ناگوار محسوس ہوا ہے، اور اس کا مقصد سوشل میڈیا پر ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
انسٹاگرام پر ناپسندیدگی کا اظہار، ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع
5